سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز کو ختم کروانے آئی ہے۔
سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے ہم ڈرنے والے نہیں، ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت کی نحوست پورے ملک میں چھائی ہوئی ہے، پاکستان کا ہر شہری ایک اذیت میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بم نے غریب شہری کو کہیں کا نہیں چھوڑا، یہ حکومت صرف اپنے کیسوں کو ختم کرانے آئی ہے ، اسمبلی میں مرضی کی قانون سازی کرائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 33 پیسے اضافے سے 209 روپے کی تاریخی بلند سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 21 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہو گیا تھا، اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 207 روپے 67 اور اوپن مارکیٹ میں 208 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اورڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
