
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ایسا ریکارڈ قائم ہوا جس نے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اس میچ میں جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے،اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کوک نے بھی اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔
سابق کپتان الیسٹر کو کے نے اپنے 10 ہزار رنز 31 سال اور 157 دن کی عمر میں مکمل کیے تھے تاہم جو روٹ نے بھی اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے 10 ہزار رنز 31 سال اور 157 دن کی عمر میں مکمل کیے۔
اسی میچ میں جو روٹ نے چوتھی اننگز میں پہلی سینچری اسکور کی۔
AdvertisementAge when reaching 10,000 Test runs:
Sir Alastair Cook:
31 years & 157 daysJoe Root:
31 years & 157 days— England Cricket (@englandcricket) June 5, 2022
الیسٹر کوک نے 161 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 12472 رنز بنائے جس میں 33 سینچریاں اور 57 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
ٹیسٹ میچ میں الیسٹر کوک کا بیسٹ اسکور 294 رنز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
جو روٹ نے اب تک 118ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے اور 10015 رنز اسکور کیے جس میں 26 سینچریاں اور 53 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
ٹیسٹ میچ میں جو روٹ کا بیسٹ اسکور 254 رنز ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News