Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ کے ہاتھوں کی رنگت ایسی ہوجائے تو یہ کونسی بیماری کی علامت ہے؟

Now Reading:

اگر آپ کے ہاتھوں کی رنگت ایسی ہوجائے تو یہ کونسی بیماری کی علامت ہے؟

انگلیوں کی لمبائی، ہاتھ کی رنگت اور گرفت کی مضبوطی یہ سب ہمیں کئی طرح کے طبی خطرات کی پیشگوئی بھی کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے ہاتھوں کی چند عام چیزیں کس حد تک صحت کو لاحق خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں؟

زرد ہاتھ

اینیمیا یا خون کی کمی کی مختلف اقسام ہوتی ہے جیسے بہت زیادہ یا دائمی اینیمیا وغیرہ، تاہم خون کی کمی کی قسم جو بھی ہو، اس کے نتیجے میں متاثرہ فرد کے جسم میں خون کے صحت مند خلیات کی مقدار اتنی نہیں ہوتی جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرسکیں۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ اس مرض کی سب سے عام علامت جلد میں پیلاہٹ ابھر آنا ہوتی ہے خصوصاً ہاتھوں کی جلد اور ناخنوں میں زردی جھلکنا۔

ہتھیلی پر سرخ دھبے

جلد پر سرخ داغ ابھر آنا متعدد امراض کی نشانی ہوسکتے ہیں مگر عام طور پر یہ جگر کے امراض کے مسئلے میں زیادہ عام علامت ہوتی ہے۔

کچھ لوگوں کو ہاتھوں کی اس کیفیت کے ساتھ ہتھیلی پر زیادہ گرمائش کا تجربہ ہو تو یہ جگر میں خرابی کا عندیہ ہوسکتا ہے۔

انگلی کی پشت کے جوڑ سوج جانا 

Advertisement

زرد رنگ کا سخت ڈھیر انگلی کے پشت کے جوڑوں پر موجود ہو تو یہ ہائی کولیسٹرول کی علامت ہوسکتے ہیں، ایسے ڈھیر ہاتھوں، کہنیوں یا گھٹنوں میں ابھر سکتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر