سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جہالت، شدت پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو شکست دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بیان جاری کیا گیا ہے۔
President @AAliZardari‘s message on the birth anniversary of Shaheed Mohtarma Benazir Bhuttohttps://t.co/tvEW9mD44z
Advertisement— PPP (@MediaCellPPP) June 20, 2022
اس موقع پر آصف زرداری کی جانب سے دنیا بھر میں آباد جیالوں اور ہمدردوں کو شہید بینظیر کی سالگرہ پر مبارک پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو تعبیر دے گی اور جہالت ،شدت پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو شکست دے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے نجات دلانا اور کچلے ہوئے طبقات کو سماجی اور معاشی انصاف دلانا شہید بی بی کا مقصد تھا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی سے ملک کا وقار بحال ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News