Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا نہیں لگتا کہ موسم کا میچز پر کوئی خاص اثر پڑے گا،بابر اعظم

Now Reading:

ایسا نہیں لگتا کہ موسم کا میچز پر کوئی خاص اثر پڑے گا،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم  کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کے گرم موسم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران  کہاکہ اچھی بات یہ ہے کہ یہاں ہوا چل رہی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم گرمی کی شدت کو محسوس نہیں کرتے ہیں، جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو اتنا گرم نہیں تھا جتنا ہم نے سوچا تھا کہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم کے طور پر میں سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ ہم ملتان میں 14 سال میں پہلی بار کھیل رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ مقامی شائقین اپنے ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں مجھے امید ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کو یکساں طور پر سپورٹ کریں گے۔

8، 10 اور 12 جون کو ہونے والے میچوں کے دوران موسم 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

کپتان نے کہا کہ ہم  ویسٹ انڈیز  کو آسان  حریف نہیں سمجھیں گے کیونکہ ان کے پاس تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے نوجوان کھلاڑی بھی ہیں۔

Advertisement

بابر اعظم  نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز جیتنے سے ٹیم کو زبردست حوصلہ ملا ہے اور امید ہے کہ وہ جیت کی رفتار کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جو سیریز پہلے راولپنڈی میں کھیلی جانی تھی اسے ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر