کھاریاں میں بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوليس سرکل لالہ موسی کی جانب سے بین اضلاعی ماچھی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 15 کارندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 3 خواتین سمیت 15 ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق منڈی بہاوالدین، سرگودھا،گوجرانوالہ،فیروزوٹواں سمیت ٹنڈوآدم سندھ سے ہے۔
پوليس کا کہنا تھا کہ ملزمان 26 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ ملزمان گھروں اور راستے میں وارداتيں کرتے تھے۔
پوليس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے لوٹا مال مسروقہ،21 لاکھ روپے نقدی رقم،10 موٹرسائيکل اور رکشہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان میں عابد، سہیل، دلاور، بلاول، انجم، بوٹا، طیب، اسرار،عقيل، آصف، رضوان،عرفان، سونیا،عاٸشہ، کرن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
