
حنا ربانی نے کہا ہے کہ ہم چین سے بہتر اپنا کوئی ساتھی نہیں مانتے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں تنہا نہیں ہے، ہم خود ہی کہتے ہیں کہ ہم تنہا ہیں مگر دنیا ایسا نہیں کہتی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی معیشت کی بہتری سے بہتر ہوتی ہے، پاکستان کے لئے کام کرنے والی حکومت ہی سب سے بہتر ہوتی ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے کیس میں ڈپلومیٹک جہاد کر رہے ہیں، بھارت آج اسیکولر ریاست نہیں ہے جبکہ وہ نہرو اور گاندھی کا بھی بھارت نہیں ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چین سے بہتر اپنا کوئی ساتھی نہیں مانتے، پاکستان کی مئوثر خارجہ پالیسی ہے جو پاکستان کے عوام کے لئے ہے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں چل رہے ہیں، او آئی سی کا فائدہ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News