Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں؟ جانئیے آسان طریقے

Now Reading:

آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں؟ جانئیے آسان طریقے

پرفیوم لگانے کا شوق ہر ایک کو ہوتا ہے، موسم چاہے کوئی بھی ہو پرفیوم لگانا ہر ایک کو اچھا لگتا ہے۔

تاہم بیشتر افراد پرفیوم کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔

مختلف طریقوں کے ذریعے آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں ۔

پرفیوم کارنگ

پرفیوم کارنگ یاد رکھیں کے اصلی پرفیوم کا رنگ مدھم ہو گا نہ کہ تیز اور بھڑکیلا جبکہ

Advertisement

نقلی پرفیوم میں کئی قسم کے اجزاشامل ہونگے جس کی وجہ سے پرفیوم کا رنگ تیز اور گہرا نظر آتا ہے۔

پرفیوم کی بوتل کی فنشنگ

نقلی پرفیوم والی بوتل کبھی بھی ہموار اور فنشنگ میں سموتھ نہیں ہو گی ، اس کی فنشنگ ناہموار ہو گی اور پرفیوم کی چمک مدہم دکھائی دے گی اور اس بوتل کے پیندہ کی شکل بھی عجیب ہو گی جبکہ اصلی پرفیوم کی بوتل ڈیزائن کے حوالے سے ہموار اور سموتھ ہوتی ہے جس کے نوز ل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہو گا ۔

پرفیوم کی بوتل کا سیریل نمبر

صارف پرفیوم خرید کر اس کا ڈبہ کھولنے سے پہلے بوتل اور ڈبے کے سیریل نمبر کا موازنہ نہیں کر سکتا مگر کسی بھی پرفیوم کو خریدنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کے اس کے ڈبے پر موجود سیریل نمبر بوتل پر موجود سیریل نمبر سے مماثلت رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر سیریل نمبر میں یکسانیت نہیں ہوگی تو فورا سمجھ جائیں کہ پرفیوم جعلی ہے۔

پرفیوم کے ڈبے کی ریپنگ

Advertisement

ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ بھی اس پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا اندازہ لگانے میں بڑی حد تک معاون ہو سکتی ہے ۔ ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ چیک کریں کیونکہ اگر ریپر کی فولڈنگ ناہموار یا 5ملی میٹر سے چوڑی ہیں تو آپ کا پرفیوم نقلی اور جعلی ہے ۔ڈبے کے اندرکی پیکنگ یاد رکھیں کہ اصلی اور برانڈڈ پرفیوم کے ڈبے میں اندرونی پیپر صاف سفید رنگ کا ہوتا ہے نا کہ سرمئی رنگ کا جبکہ ڈبے میں ایک گتہ بھی موجود ہوتا ہے جو بوتل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رکھا گیا ہوتا ہے۔

پرفیوم کی بوتل کاڈھکن

پرفیوم کی بوتل کاڈھکن بوتل پر موجود لوگو متوازن اور بوتل یا ڈھکن کے مرکز میں چسپاں ہونا چاہئیے کیونکہ اگر یہ لوگو بوتل پر لگے ڈھکن کی سیدھ کے مرکز میں نہ ہوا تو پرفیوم کی کوالٹی کے بارے میں سوال پیدا ہوگا۔

پرفیوم کی خریداری سے قبل کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کرلیں

خریدار ی سے پہلے چیک کرلیں عموما لوگ اس بات کو ضروری نہیں سمجھتے کہ پرفیوم خریدنے سے پہلے اطمینان کیساتھ اس کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کر لیں جس سے ایک تو پرفیوم کی اصل قیمت کا پتہ چل جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے آپ کو پرفیوم کے رنگ اورکمپنی کی پیکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی پتہ چل جا تا ہے جبکہ پرفیوم کے انگریڈینٹس سے بھی واقفیت ہو جاتی ہے۔

لہذا کسی بھی پرفیوم کی خریداری سے پہلے اس کی ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کر لیں۔

Advertisement

پرفیوم کی آن لائن خریداری

کسی بھی پروڈکٹ کی آن لائن خریداری میں آپ کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اس طرح نہ تو آپ پرفیوم کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی خوشبو کا معائنہ کر سکتے ہیں تو کبھی بھی پرفیوم کی آن لائن خریداری نہ کریں بلکہ پرفیوم خریدنے کیلئے خود جائیں اور اچھی طرح چیک کر کے خریدیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس سے خام تیل کی خریداری پر شیل کمپنی تنقید کا نشانہ
پاور پلانٹس کیلیے کوئلہ خریداری میں بڑے پیمانے پر پیسے بنانے کی شکایات ملی ہیں، چیئرمین نیپرا
ایل این جی کارگوز کی خریداری پپرا قواعد سے مستثنیٰ قرار
سعودی عرب گزشتہ برس سب سے زیادہ خریداری کا ریکارڈ
الیکشن کمیشن ہی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی سلیکشن اور خریداری کا مجاز ہے، شبلی فراز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر