Advertisement
Advertisement
Advertisement

سود کے خاتمے کا تین دہائیوں سے مسئلہ چل رہا ہے، مولانا اسعد محمود

Now Reading:

سود کے خاتمے کا تین دہائیوں سے مسئلہ چل رہا ہے، مولانا اسعد محمود

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ سود کے خاتمے کا تین دہائیوں سے مسئلہ چل رہا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلام یا شریعت کے خلاف ہر اقدام کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہم اس کی مخالفت کرینگے، سود کے خاتمے کا تین دہائیوں سے مسئلہ چل رہا ہے، 22 سال تک یہ فیصلہ التوا میں رہا۔

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ 22 سال بعدوفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ سنایا اس پر حکومت کو جشن منانا چاہیے تھا، ہم اس ایوان میں شرعی نظام چاہتے ہیں، حکومت اس بات کی وضاحت کرے کہ نیشنل بینک آف پاکستان سود کے خلاف اپیل میں جا رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ نیشنل بینک کس بنیاد پر سپریم کورٹ میں اپیل میں جارہا ہے، حکومت تن تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی، کوئی بھی وزیر اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتا، ہم اس معاملے پر واضح اور برملا کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اتحاد میں علما کی جماعت ہے، اس فیصلے پر کوئی ابہام ہے تو ہمیں بتائیں، ہم اپیل بارے فیصلے سے برأت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ چار سال برقرار اتحاد کہیں پارہ پارہ نہ ہو جائے۔

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ ہم اسلام کے مطابق اس ملک میں زندگی گزاریں گے، اب حکومت کو خود فیصلہ کرنا ہوگا، یہ صرف پارلیمان کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ پر بھی لازم ہے کہ تیس تیس سال تک سود کے فیصلوں کو نہ لٹکایا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کے پابند ہیں مگر کیوں عوام کو شریعت کے مطابق معاشی نظام نہیں دینا چاہتی، حکومت سود کے خلاف اپیل پر واضح موقف کرے، ابہام بتایا جائے ہم دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے فیصلوں پر پوچھا جاتا ہے مگر اتنا بڑا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر