
پاکستان نے کراچی میں ہندو مندر میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس کو مسترد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف تشدد جو مذہبی جنونیوں کے ذریعہ منظم کیا جاتا ہے انھیں بھارت کی ریاستی مشینری کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس حکومت پاکستان کراچی واقعے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور ان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
کراچی واقعہ کے زمہ دار انصاف سے نہیں بچ پائیں گے ،حکومت ان کے ساتھ قانون کی پوری طاقت سے نمٹے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہند کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق، زندگیوں اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
حکومت ہند کویہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو جنہیں ‘ہندوتوا’ کے حامیوں کی طرف سے وحشیانہ حملوں کا سامنا ہے،انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
بھارتی حکومت اوربی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے توہین آمیز ریمارکس کے ذمہ دار بی جے پی عہدیداروں کے خلاف فیصلہ کن اور قابلِ عمل کارروائی بھارت میں مسلمانوں کے مصائب اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کے مداوا کی طرف پہلا قدم ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News