Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کیے ہوئے ہے، سردار تنویر الیاس

Now Reading:

حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کیے ہوئے ہے، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کیے ہوئے ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے رہنما احسن کو ضمانت ملنے کے باوجود  سینٹرل جیل سری نگر کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن کو کالے قوانین کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، پی ایس اے لگا کر انسانی حقوق کے کارکن کو کوٹ بھلوال جیل جموں منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ اور انسانی حقوق کے دیگر ادارے نوٹس لیں، حکومت آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کیے ہوئے ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا حالیہ دورہ یورپ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔

Advertisement

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے تربجی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی قابض فوج نے پُرتشدد کارروائیوں میں اس ماہ میں  32 کشمیری نوجوان کو شہید کیا جبکہ 92 افراد قابض بھارتی فوجی کی حراست میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر