Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق نہیں ہے، شہباز گل

Now Reading:

کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق نہیں ہے، شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہ کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ 30مارچ کوجب پاکستان میں پیٹرول کی قیمت149 روپے لیٹر تھی، اسوقت عالمی منڈی میں 129 ڈالر فی بیرل تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں کم ہوکر 103 ڈالر فی بیرل جبکہ پاکستان میں بڑھ کر234روپے لیٹرہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر فی بیرل کمی جبکہ ملک میں 85 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

     شہباز گل نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے کے زیر انتظام صوبے اور پاکستان کے معاشی حب کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی نہیں ہے، لاٹھیاں اور بد ترین پولیس تشدد کیا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی عذاب کرکے انہیں احتجاج کا بھی حق نہیں اور جمہوریت کا راگ یہ ہے انکی جمہوریت اور جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ساری ن لیگ نے جھوٹ کو نہ جانے ثواب سمجھا ہوا ہے، جھوٹ بولنے، جھوٹ پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

 شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے آخری سال میں گنے کی بھرپور فصل پیدا ہوئی کسان کو پورا بلکہ حکومتی ریٹ سے بھی زائد معاوضہ ملا، شوگر انڈسٹری چلی اورآج ضرورت سے زیادہ چینی ملک میں موجود ہے جسے ایکسپورٹ کی درخواست کی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ کسان اور صنعت کار دونوں خوشحال ہیں، انکا ہربیانیہ اللّٰہ نے انکے منہ پر دے مارا ہے، خواجہ آصف کا سمندر پار پاکستانیوں کے خلاف توہین آمیز بیان شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکے اپنے سارے لیڈران اس وقت بیرون ملک رہائش پزیر ہیں لیکن کہتے ہیں کہ ایک عام اوورسیز پاکستانی ملک سے وفادار نہیں، آپ ملک لوٹنے والے ہیں وہ بچانے والے ہیں، وہ آپ سے اور آپکے لیڈران سے زیادہ وفادار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر