بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس لاہور میں جنوبی پنجاب بارے اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بریفنگ دی۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تمام محکمے مرحلہ وار منتقل کیے جائیں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایاجائے گا، جنوبی پنجاب کے مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جنوبی پنجاب میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرکے وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے چولستان میں مستقل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب میں لائیو اسٹاک اور ٹورازم کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
