Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیل گواسکر کو خدشہ ہے کہ شیکھردھون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے محروم ہوجائیں گے

Now Reading:

سنیل گواسکر کو خدشہ ہے کہ شیکھردھون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے محروم ہوجائیں گے

سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیکھر دھون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے محروم ہوجائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سنیل گواسکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے دھون کا نام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ آئر لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،اس لیے ان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں بھی شامل ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گائیکواداورایشان کشن نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں مکمل ہونے والی سیریز کے دوران ایک ایک نصف سنچری بنا کر  اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے،خاص طور پر کشن نے 40 سے زیادہ کی اوسط سے مجموعی طور پر 206 رنز بنا کر متاثر کیا ہے۔

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ میرے اوپننگ کمبی نیشن میں کے ایل راہول، اگر وہ فٹ ہیں، اور روہت شرما  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا، بھارت  اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر