Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کا عملہ پیپلزپارٹی کی ہدایت پر کام کررہا ہے، ارباب غلام رحیم

Now Reading:

الیکشن کمیشن کا عملہ پیپلزپارٹی کی ہدایت پر کام کررہا ہے، ارباب غلام رحیم

ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ پیپلزپارٹی کی ہدایت پر کام کررہا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے یہ دھاندلی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام الیکٹورل سسٹم سے مایوس ہو چکی ہے، پیسے دے کر لوگوں کو خریدنے والے اب ناکام ہوچکے ہیں۔

معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے مزید کہا کہ تھرپارکر کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

Advertisement

14 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور تھر پارکر شامل ہیں۔

 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ 946 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

 14 اضلاع میں 9 ہزار 290 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1985 انتہائی حساس اور 3448 حساس قرار دیے جا چکے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر