Advertisement
Advertisement
Advertisement

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس، پاکستانی وفد جرمنی روانہ

Now Reading:

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس، پاکستانی وفد جرمنی روانہ
پاکستانی وفد جرمنی روانہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد جرمنی روانہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی زیرقیادت پاکستانی وفد جرمنی روانہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد میں وزارت خارجہ، خزانہ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئیر حکام شامل ہیں جو کہ آج رات برلن پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس برلن میں 13 جون سے جاری ہے جبکہ 15 اور 16 جون کو ایف اے ٹی ایف کے ہکینتی سیشن میں پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکالے جانے کے حوالے سے معاملات پر بحث ہوگی۔

 ذرائع نے بتایا کہ 17 جون کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پلینری سیشن میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 34 میں سے 32 شرائط پر عملدرآمد کے شواہد فراہم کر دیے ہیں جبکہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکل جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر