
آن لائن سرمایہ کاری کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی جانب سے کی گئی کارروائی میں آن لائن سرمایہ کاری کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل اسلام اباد نے شکایت کنندہ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 89/2022 درج کیا اورمیاں عرفان ایس ایچ او کی سربراہی میں ریڈ کرتے ہوئے ملزم عثمان خان آفریدی ولد محمد سعید خان کو اسلام اباد سے گرفتار کیا۔
ایف ائی اے حکام نے بتایا کہ ملزم ویب سائٹ کے ذریعے جعلی کمپنی GLOBAL YATRIM بنانے اور آن لائن سرمایہ کاری کے بہانے مالیاتی فراڈ میں ملوث تھا۔
ایف ائی اے حکام نے کہا کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے 422٫000 روپے کا فراڈ کیا، دونوں ٹرانزیکشنز ملزم کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News