Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان خواجہ کی غلطی اسٹیو اسمتھ کو لے ڈوبی،بلےباز کا شدید ردعمل

Now Reading:

عثمان خواجہ کی غلطی اسٹیو اسمتھ کو لے ڈوبی،بلےباز کا شدید ردعمل

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران باہمی رابطے کا فقدان دیکھنے کو ملا جب  اسٹیو اسمتھ 6 رنز پر کھیل رہے تھے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر عثمان خواجہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اننگ کے  20ویں اوور میں سری لنکن بولر رمیش منڈس نے اسٹیو اسمتھ کی طرف گیند کرائی جو ان کے پیڈ سے جا ٹکرائی پہلے تو اسمتھ نے سنگل لینے سے انکار کیا لیکن جیسے ہی عثمان خواجہ کریز سے نکلے تو اسمتھ نے بھی کریز سے نکلنے کا فیصلہ کیا تاہم دونوں بلے بازوں میں باہمی رابطے کی فقدان کی واجہ سے اسمتھ کو واپس لوٹنا پڑا لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کی حاضر دماغی،سری لنکا اپنی قیمتی وکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھا

واضح رہے کہ پہلے دن کے اختتام پر سری لنکن ٹیم 212 رنز پر آل آؤٹ ہوئی ،نروشن ڈکویلا 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کپتان ڈمتھ کورانارتنے 28،رمیش مینڈس 22 جبکہ اوپنر پاتھم نسنکا نے 23 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،مچل سویپسن3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو  اوپنر ڈیوڈ وارنر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 47 رنز اور ٹریوس ہیڈ 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر