بلوچستان میں آئندہ مالی سال 2022.23 کا بجٹ اجلاس 20 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022.23 کا بلوچستان بجٹ 90 ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 600 ارب سے زائد حجم کے بجٹ میں 90 ارب سے زائد خسارے کا امکان ہے جبکہ 7 ہزار نئی آسامیاں کا اعلان بھی متوقع ہے ۔
صوبے میں تعلیم صحت امن و امان اور اب نوشی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے گا جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 240 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ امن و امان اب نوشی کیلئے 50ارب لوکل گورنمنٹ کیلئے تیس ارب سے زائد کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی جانب کئے گئے اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ: بلوچستان کو رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاق سے47 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ملیں گے۔
رواں مالی سال کے لیے وفاق سے قابل تقسیم محاصل میں سے آمدنی کا ہدف 354ارب94کروڑ روپے ہے جبکہ قابل تقسیم محاصل میں انکم ٹیکس کی مد میں 130ارب54کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے ، جنرل سیلزٹیکس کی مد میں 150ارب 38کروڑ روپے جبکہ فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مد میں 20ارب87کروڑ ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
