
مخألفین بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پریشان ہیں، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بنی گالا کا ہر درخت عمران خان کی کرپشن کی کہانی سنا رہا ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کیلئے خیبر پختونخوا کے جنگلات جلائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالا کا ہر درخت عمران خان کی کرپشن کی کہانی سنا رہا ہے ، بنی گالا کا سنسان مکان کیسے پرکشش محل بنا قوم کو سب معلوم ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا پیسہ عمران خان کے جلسوں پر لٹایا جا رہا ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو جوتے کی ٹھوکر مار کر اقتدار سے نکالا، عمران خان مگر مچھ کے آنسو بہاکر قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جب کال دوں گا تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے گھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے، آپ نے ہردروازے پرجاناہے، سیاست نہیں کرنی، تبلیغ کرنی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس والوں نے بچوں اور خواتین پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی، ہمارے اوپر چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں، عوام کو ان کے خوف سے نکالنا ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ڈی چوک پر خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، کیا وہ کوئی دہشت گرد تھے؟ ہمارے دور میں تین لانگ مارچ ہوئے، کبھی ڈیزل نکلتا تھا اور کبھی کانپیں ٹانگنے والا نکلتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ پرامن احتجاج پر شیلنگ کرے، پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے، جو سازش ہم پر مسلط کی گئی اس کو نہیں مانتا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ہم نے کسی کا راستہ نہیں روکا، سب سے بڑی بیماری آصف زرداری جو یہاں بیٹھا ہے، جب یہ لندن جاتا ہے تو وہاں چو ر چور کے نعرے لگتے ہیں، مافیاز ہیں بڑے بڑے، وزیرداخلہ اب تک 22 قتل کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News