Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں چاروں طرف بے روزگاری اور اندھیر نگری ہے، سراج الحق

Now Reading:

ملک میں چاروں طرف بے روزگاری اور اندھیر نگری ہے، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ گندم،اور چاول پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن چاروں طرف بے روزگاری اور اندھیر نگری ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرین مارچ کے آغاز سے پہلے رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پر  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پتہ تھا آج ہمارا ٹرین مارچ ہے ،پھر بھی ٹرین لیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہر کی کمپنیوں سے مہنگے داموں معاہدے کرکے ملک کو تباہ کیا، انہوں نے کشمیر انڈیا اور اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے جبکہ انڈیا بھی اپنے کاشتکار کو سہولیات دیتا ہے لیکن یہاں سفارش و رشوت کے بغیر گولڈ میڈلسٹ کو بھی نوکری نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی 5 فیصد زمیندار 65 فیصد زمین پر قابض ہیں، بلوچستان کے لوگ پریشان ہوکر سراپا احتجاج ہیں اور ملک کا  62 فیصد پانی ضائع ہورہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی میں 11 سو ارب کراچی کی ترقی دینے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے 11 سو ارب کی بجائے 11 روپے تک نہیں دیئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر