توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل جزوی طور پر منظورکرتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی حد تک سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا۔
عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کہ درخواست نمٹا دی اور فیصلہ دیا کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کیخلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف اندازمیں آگے بڑھائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا۔
عدالت نے فیصلے میں مذید کہا کہ الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
شیری مزاری کی گرفتاری کا معاملہ
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئررہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔
شیریں مزاری اوراُن کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
عدالت نےسیکریٹری قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کر لی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
