Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرسپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

Now Reading:

دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرسپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
دعا زہرا کیس

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

جسٹس سجاد علی شاہ نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر گذشتہ روز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔

عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی آبزرویشن روکاوٹ نہیں ہوگی۔ ہماری نظر میں درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ کو چیلنج کرے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنی اجازت دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں دعا زہرا کیس سے متعلق والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کی واپسی کی استدعا پر کیس نمٹا دیا اور دعازہرا کے والد مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت کی تفصیل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر