Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا بند اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا بند اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے بند کیے جانے والے 11 ہزار اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سندھ کے 11 ہزار اسکول بند تھے وہ یکم اگست سے کھل جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند تھے اور یکم اگست تک اسکولوں میں فرنیچر بھی پہنچ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 40 ہزار پرائمری اسکول ہیں جس میں سے 5 ہزار غیر فعال اسکول ہیں، ایک ایک گاؤں میں 20 ، 20 اسکول ہمارے گلے میں پڑے ہیں جن کا بوجھ خزانے پر پڑرہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار اسکولوں اپ گریڈ کرنا ہے جبکہ ایک ہزار اسکول اس وقت آپ گریڈ کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے زیادہ موجودہ بجٹ میں نہیں کرسکتے ہیں ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے جبکہ ہم ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس میوزیم بنانے کی اسکیم دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ایکٹ آج تک نہیں بنا اور ایکٹ جو منظور ہوا تھا وہ ایجوکیشن سسٹم کے لیے بڑا اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استاد کے پاس کوئی بھی لائسنس نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے جو بھی ٹیچر بننا چاہتا ہے بن جاتا ہے لیکن اگر کوالٹی کا استاد ہمارے پاس آگیا تو وہ سماج کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر