Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹورٹ براڈ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب

Now Reading:

اسٹورٹ براڈ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو لیڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے تیسرے میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرکاری سرزنش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹورٹ براڈ کو پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا تعلق بین الاقوامی میچ کے دوران نامناسب یا خطرناک انداز میں کسی کھلاڑی پر یا اس کے قریب گیند پھینکنے سے ہے۔

یہ واقعہ اتوار کو نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز کے 89ویں اوور میں پیش آیا، جب براڈ نے فیلڈ کرنے کے بعد گیند کو ڈیرل مچل کی سمت پھینکا، جب بلے بازکریز کے اندر تھا۔

براڈ نے جرم کا اعتراف کیا اور ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ڈیوڈ بون کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

آن فیلڈ امپائرز ماریس ایراسمس اور رچرڈ کیٹلبرو، تھرڈ امپائر علیم ڈار اور چوتھے امپائر ڈیوڈ ملنز نے الزام عائد کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر