
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے مجودہ مسائل کے حل کے متعلق بات کی ہے۔
As part of efforts to ease difficulties of people of Gwadar, federal government has decided to provide solar panels for domestic consumers. I have also directed for the completion of work on transmission lines in South Balochistan by Dec & a plan for comprehensive off-grid system
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2022
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 دن کے اندر لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے، آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں ہے تاہم متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News