Advertisement
Advertisement
Advertisement

میانک اگروال روہیت شرما کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

Now Reading:

میانک اگروال روہیت شرما کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

بھارتی کے ٹیسٹ کپتان روہت شرما کا کوویڈ  ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  بھارت نے اوپنر میانک اگروال کو انگلینڈ کے خلاف ری شیڈیول ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ میں  شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانک  اگروال   انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، اور برمنگھم میں ٹیم  کو جوئن کریں گے۔

اگروال نے اب تک  بھارت کے لیے 21 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جس میں 41.33 کی  اوسط سے 1488 رنز بنائے ہیں، جس میں چار سنچریاں شامل  ہیں۔

بھارت کو اس وقت انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے،یہ میچ  بھارت کی انگلینڈ میں 2007 کے بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امیدوں کے لیے اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: روہیت شرما کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

Advertisement

واضح رہے کہ لیسٹر شائر کے خلاف  بھارت کے وارم اپ کھیل کے دوران روہت  شرما کا ٹیسٹ مثبت آیا، اور وہ دوسری اننگز سے محروم رہے،بھارتی ٹیم کو اب بھی امید ہے کہ کپتان دوبارہ شیڈول ٹیسٹ کے لیے وقت پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں میچ یکم سے 5 جولائی کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما (کپتان )، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر )، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، جسپریت بمراہ، محمد سراج ، امیش یادو، پرسید کرشنا اور  میانک اگروال شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر