
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام اور حکومت افغانستان کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں خوفناک زلزلے نے قیامت برپا کر دی۔
زلزلے کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پکتیکا میں ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں ڈھائی سو سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 950 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News