Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین رسالت ﷺ، بھارت کے سر پر سفارتی بحران کی تلوار لٹکنے لگی

Now Reading:

توہین رسالت ﷺ، بھارت کے سر پر سفارتی بحران کی تلوار لٹکنے لگی

بی جے پی کی قیادت میں بھارت کو سفارتی بحران کا سامنا ہے۔ توہین رسالت ﷺ کے باعث بھارتی مرکزی حکومت تنقید کی زد میں ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصروں کے بعد مسلم ممالک میں بھارت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاریا ہے۔

اس تناظر میں سولہ اسلامی  ممالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، سرکاری بیانات اور بھارتی  سفارت کاروں کو طلب کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ بی جے پی کو مجبور کیا گیا کہ وہ پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کو معطل کرے۔ اس سے قبل ان کے تبصروں کے خلاف شمالی انڈیا کے شہر کانپور میں ہونے والے مظاہروں میں 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے، سابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے گھر میں جو چاہے کرے اور اسلامی یا مغربی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا فائدہ بھی اٹھائے۔

سابق بھارتی سفارت کار تلمیز احمد کے مطابق جی سی سی ممالک میں بھارتی کمیونٹی کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر سے جو ریونیو ملتا ہے وہ بھارتی حکومت کے سالانہ تیل کے درآمدی بلوں کے ایک تہائی سے زیادہ کا احاطہ کرتا ہے۔

Advertisement

سابق بھارتی سفارتکار کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ سفارتی ردعمل ان تعلقات کو طویل مدتی نقصان پہنچائے جو بھارت کو خلیج عرب اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو اپنی ملکی پالیسیوں کا بغور جائزہ لینا چاہئیے اور بھارت کے مسلم ممالک سے روابط کو مستحکم کرنے کے لیے بروقت اقدامات بھی کرنے چاہئیے ہیں۔

یاد رہے، ایک اندازے کے مطابق 85 لاکھ انڈین شہری جی سی سی بلاک میں کام کرتے ہیں۔ ہر سال وہ تقریباً 35 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے بھارت میں چالیس لاکھ خاندان کے افراد کی کفالت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر