Advertisement
Advertisement
Advertisement

’لمپی اسکن کے کیسز سامنے آنے کے بعد ابتک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں ‘

Now Reading:

’لمپی اسکن کے کیسز سامنے آنے کے بعد ابتک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں ‘
بیرسٹرسیف

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ لمپی اسکن کے کیسز سامنے آنے کے بعد ابتک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے مویشیوں میں لمپی اسکن کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لمپی اسکن کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ و ویٹرنری ٹیم  کی مدد سے ابتک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن کا پہلا کیس 22 اپریل 2022 کو ڈی آئی خان میں رپورٹ ہوا، لمپی اسکن کی روک تھام کے لیے لمپی اسکن ڈزیز موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

   بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے عوام مویشیوں میں لمپی اسکن ڈیزیز کی شکایت درج کر سکتی ہے جس پر فیلڈ اسٹاف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مویشیوں کو ویکسین لگائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ نے کہا کہ لمپی اسکن ڈیزیز ویکسینیشن کے لئے 150 فیلڈ اسٹاف کو ٹرین کیا گیا ہے جو موقع پر پہنچ کر مویشیوں کی ویکسینیشن کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشیوں میں لمپی اسکن کی روک تھام کے لیے پرونشل ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر جانوروں کی ویکسینیشن جاری ہے۔

 بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بین الاضلاعی 30 اور بین الصوبائی 26 ویکسین چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر