Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس تیل کی خوشبو آپ کی یاداشت کو بہتر بناسکتی ہے، تحقیق

Now Reading:

اس تیل کی خوشبو آپ کی یاداشت کو بہتر بناسکتی ہے، تحقیق

دنیا کی ایک بڑی آبادی یاداشت میں کمی کا شکار ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی عمرہے اس کے علاوہ  ماحولیاتی آلودگی، غیرمتوازن غذا اورذہنی تناؤ بھی اس کا ایک اہم سبب ہے۔

یاداشت کو بہتر بنانے کے لئے کئی طرح کی ادویات کا استعمال اور دماغی مشقیں بھی کرائی جاتی ہیں لیکن ان سب کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اسے بہتربنانے میں روزمیری تیل کی خوشبو کو کافی امید افزا پایا ہے اس تیل کی خوشبو کو سونگھنا یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تھیریپیوٹک ایڈوانسز ان سائیکوفارماکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق ایک ایسے مطالعے پر مشتمل تھی جس میں 20 افراد شامل تھے جس ک نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ تجویز کیا گیا روزمیری تیل کی خوشبو مختلف دماغی مشقوں کی درستگی اور رفتار کوبڑھانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

جبکہ اسی طرح ایک اور تحقیق کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہوا میں موجود اس تیل کی خوشبو نے یاداشت کے امتحان میں کس طرح شرکاء کی مدد کی۔

اس تحقیق کے لئے 66 شرکاء کو شامل کیا گیا اور انہیں تجربہ گاہ میں آنے سے قبل کمرے کو روزمیری تیل کی خوشبوسے مہکا دیا گیا جبکہ دوسرے کمرے میں خوشبو کو شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement

اب ان شرکاء کے دوگروپ بناکر انہیں الگ الگ کمروں میں بھیج دیاگیا جہاں دونوں میں یاداشت کو جاچنے کے لئے کچھ ٹیسٹ دیئے گئے۔ اس ٹیسٹ میں ایسی اشیاء کو تلاش کرنا تھا جو پہلے انہوں نے چھپی ہوئی دیکھی تھی۔ اور اس کا اندازہ اس بنیاد پر کیا کہ شرکاء اس کام کو کتنے وقت میں ختم کرتے ہیں جس کیمرے میں روز میری تیل کی خوشبو تھی وہاں کے شرکاء نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی ان کی یاداشت  مزاج کوجاننے کے لئے سوالنامہ بھی  دیا گیا۔

 تاہم شرکاء کی یاداشت اور مزاج کے درمیان کوئی ربط نہیں پایا گیا۔

روزمیری یاداشت کو بہتر بنانے میں کس طرح کار آمد ثابت ہوتا ہے؟ تحقیق کے مطابق روز میری میں کارنوسک ایسڈ پایا جاتا ہے جو دماغ کو فری ریڈیکل سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتا ہے ساتھ ہی یہ ڈی این اے اور خلیات کو بھی فری ریڈیکل سے بچاتا ہے۔

روز میری کی خوشبو میں موجود مرکبات ایسیٹیلکولین کی خرابی کوروکتے ہیں یہ ایک ایسا کیمیکل جودماغی خلیوں میں تحریک پیدا کرکے مواصلات اور یاداشت کا کام انجام دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر