Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا بیکنگ سوڈا ایک مؤثر کلینر ہے؟

Now Reading:

کیا بیکنگ سوڈا ایک مؤثر کلینر ہے؟
سوڈا

بیکنگ سوڈا تقریباً ہر گھر میں موجود ایک عام سی چیز ہے مگر اس کے فائدے بے شمار ہیں۔

یہ صرف روٹی اور بیکنگ وغیرہ کے کھانے بنانے میں مدد نہیں دیتا بلکہ اس سے آپ کے کچن میں ہونے والے چند مسائل آرام سے حل ہو سکتے ہیں ۔

بیکنگ سوڈا فائدہ مند کیوں؟

بیکنگ سوڈا میں الکلائن خصوصیات اور ایسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو اس کو کلیننگ اور دیگر ٹپس کے لئے مفید بناتا ہے۔

ٹپس

Advertisement

 ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے میں مسئلہ:

کچھ خواتین کو ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے کی وجہ سے خارش کا مسئلہ ہو جاتا ہے یا پھر ان کی انگلیاں چھل جاتی ہیں یہ مسئلہ ان کی جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ ڈٹرجنٹ میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہاتھوں کی جلد کو خراب کردیتا ہے۔

اگر آپ بھی اس مسئلے سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو استعمال کریں یہ ٹپ اور پائیں بیکنگ سوڈے سے زبردست فائدہ۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ یا پھر لیموں کا رس شامل کر لیں۔

اس سے برتن دھوئیں آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی چمک جائیں گے اور آپ کے ہاتھ بھی نہیں چھلیں گے۔

Advertisement

 چولہے اور فرش پر جما ہوا آئل

اکثر فرائڈ آئٹم بناتے ہوئے یا سالن میں بھگار لگاتے وقت چولہے یا فرش پر آئل کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئل جم جاتا ہے، ایسے میں بیکنگ سوڈا کی ٹپ آپ کے لئے حاضر ہے۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس اور نمک مکس کریں۔

پھر اس پیسٹ کو فرش یا چولہے پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے رگڑ لیں، لیجیئے جلد ہی صاف ہو جائے گا آپ کا فرش اور چمک جائے گا چولہا ۔

انڈے جلدی ابالنا

Advertisement

انڈوں کو جلدی ابالنا چاہتی ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں اور وقت بھی بچائیں۔

ٹپ

ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر انڈے ابا لیں، اس طرح انڈہ بھی جلدی ابلے گا اور اس کا چھلکا بھی کم وقت میں اتر جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر