Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران کس طرح زندگی گزار رہے تھے؟

Now Reading:

نسیم شاہ کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران کس طرح زندگی گزار رہے تھے؟

پاکستان  کرکٹ ٹیم اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ جب میں انگلینڈ  آیا تو مجھے رہائش دی گئی جس سے میری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ میں اکیلا رہ رہا تھا اس لیے مجھے گھر کے کام بھی کرنے پڑے،مجھے اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے، ناشتہ اور رات کا کھانا بنانے، اپنی کٹ تیار کرنے اور خود گراؤنڈ جانا سیکھاہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ جیسا کہ مجھے انگلینڈ میں طویل عرصے تک رہنے کا موقع ملا اس لیے میں نےپچز اور کھیل کے حالات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی ہیں۔

نسیم  شاہ نے 2019 میں آسٹریلیا کے دورے پر پاکستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اور اب تک، وہ 11 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں لیکن ابھی تک اپنے ملک کے لیے دیگر دو فارمیٹس میں ڈیبیو نہیں کر سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سخت محنت کر رہا ہوں اور جو کر سکتا ہوں کر رہا ہوں، جب بھی میرے ہاتھ میں گیند ہوتی ہے تو میں صرف ایک ہی چیز کی کوشش کرتا ہوں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہے فارمیٹ کوئی بھی ہو۔

Advertisement

انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کے معیار کی بھی تعریف کی اور اس کو انتہائی پیشہ ورانہ قرار دیا۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں نے مجھ سے پہلے یہاں کھیلنے والے سینئر کھلاڑیوں سے کاؤنٹی کرکٹ کے معیار اور ساخت کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ یہاں آنے کے بعد میں نے خود اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ سیٹ اپ کا تجربہ کیا ہے، میں نے یہاں کرکٹ کھیل کر خوب لطف اٹھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر