Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا رلیف دے سکتے ہیں’

Now Reading:

‘مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا رلیف دے سکتے ہیں’

سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا رلیف دے سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  عمران اسماعیل نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے نالائق اور نااہل کٹھ پتلی وزراء اپنے تجربے غریب عوام پر کررہے ہیں،  بجلی پیٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ شرمناک عمل ہے۔

Advertisement

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ لکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے جھکنے کا کہا تو مفتاح اپنے باسز سمیت لیٹ ہی گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا رلیف دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی سمری وفاقی حکومت کوبھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اوگرا کے فیصلے پروفاقی حکومت نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ تاہم، حکومت گیس کی قیمتوں میں سبسڈی دے کراس اضافے کوروک سکتی ہے۔

Advertisement

اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کے ٹیرف میں 45 فیصد اورسوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر