Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے چیئرمین نیب کی تعنیاتی کا معاملہ، حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آگئے

Now Reading:

نئے چیئرمین نیب کی تعنیاتی کا معاملہ، حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آگئے
نیب

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

 نئے چیئرمین نیب کی تعنیاتی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ ن نے جسٹس ر مقبول باقر کے نام پر تحفظات ظاہر کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے ن لیگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو چیئرمین نیب لگانے کے اثرات ہم بھگت چکے ہیں تاہم حکومتی پارٹی نے درخواست کی ہے کہ کسی اچھی شہرت کے حامل بیورو کریٹ کا نام تجویز کردیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری مقبول باقر کے نام پر ہی بضد ہیں جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر کی اچھی شہرت اور غیر متنازعہ ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے تحفظات کی پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مزید نام بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو سابق سرکاری افسران کے نام دینے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور شہباز شریف کی جانب سے چیئرمیں نیب کے لیے مقبول باقر کے نام پر اتفاق کے بعد وہ اس  عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور اگر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا تو انہیں ہی اگلا چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق کے بعد چیئرمین نیب کے نام کی سمری صدر کو ارسال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جب کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی  مدت 2 جون کو ختم ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر