
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اس وقت بھی پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ چاہتا ہے اور ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے مواقع بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، امید ہے کہ دونوں ممالک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
اس سے قبل انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز ترکی کے صدر رفعت حصارکلیوگلو کی طرف سے اپنے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک دو طرفہ تجارتی حجم آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے ترک سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ زراعت، آئی ٹی، ڈیری، ٹیکسٹائل اور دیگر کئی شعبوں جیسے متعدد شعبوں میں اپنا سرمایہ لگائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News