Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے نئے ممبران نے حلف اٹھالیا

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے نئے ممبران نے حلف اٹھالیا
الیکشن کمیشن کے نئے ممبران

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 نئے ممبران نے حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تقریب حلف برداری  منعقد ہوئی جس دوران چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے دو نئے ممبران سے حلف لیا گیا۔

بابر حسن بھراونہ ممبر پنجاب مقرر ، جسٹس ر اکرام اللہ خان کی تقرری ممبر کے پی کے کے طور پر کی گی ہے۔

 

Advertisement

الیکشن کمیشن کے کانفرنس حال میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  الیکشن کمیشن حکام کے علاوہ ممبران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ انکا مسئلہ ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر