شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیعہ علماء کونسل کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شیعہ علماء کونسل کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل سے درخواست کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کریں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے معاملات پر ہمارا نقظہ نظر ایک ہے، امید ہے کہ ہمیں یہاں سے خیر کی خبر ملے گی۔
شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شبیر میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف سنا ہے، اس موقف کو اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔ امید ہے ایسا موقف سامنے آئے گا جو پاکستان اور قوم کیلئے بہتر ہو گا۔
ملاقات میں علامہ سید حافظ کاظم رضا، شوکت علی اعوان، سید جعفر علی شاہ، سید فقیر حسین اور قیصر عباس شریک ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس شیخ امتیاز زبیر نیازی شامل ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
