Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمیوں کے موسم میں شہتوت ضرور کھائیں

Now Reading:

گرمیوں کے موسم میں شہتوت ضرور کھائیں
شہتوت

شہتوت گرمیوں کا پھل ہے، شہتوت جسم میں ٹھنڈک اور توانائی پیدا کرتا ہے۔

 شہتوت کے موسم میں شہتوت ضرور کھانے چاہئیں ، قدرت نے اس پھل میں بیش بہا فائدے رکھے ہیں جن میں چند ہم آپ کو آج اپنی اس اسٹوری میں  بتائیں گے۔

شہتوت کے فوائد

*جو لوگ شہتوت شوق سے کھاتے ہیں ان کے گلے کبھی خراب نہیں ہوتے، اور نہ انھیں ٹانسلز کی تکلیف ہوتی ہے۔

*شہتوت گرمی کی پیاس کی شدت اور ہیجانی کیفیت دور کرتا ہے۔اس کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔

Advertisement

*شہتوت کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے بلغمی مادہ خارج ہو جاتا ہے۔یہ شدید کھانسی، خاص طور پر خشک کھانسی میں اور گلے کی دکھن میں بے حد مفید ہے۔

*سر درد کے مریض اکیس تازہ شہتوت چینی کی پلیٹ میں لے کر رات بھر کھلے آسمان کے نیچے رکھیں اور صبح صادق اس پر روشنی پڑنے سے قبل ہی نہار منہ کھا لیں۔فرق پہلے دن سے ہی محسوس ہوگا۔

*معدہ و جگر میں جب گرمی بڑھ جاتی ہے تو اس کے اثرات عموماً زبان پر چھالوں کی صورت میں پڑتے ہیں، اس کے علاوہ گلے میں درد بھی شروع ہو جاتا ہے،ایسے میں اگر شہتوت کے درخت سے نرم نرم کونپلیں توڑ کر اچھی طرح چبائی جائیں تو منہ کے چھالے دور ہوجاتے ہیں۔

*کسی چیز کے اضافے یا کمی سے الرجی ہوجاتی ہے، جب الرجی ہوتی ہے تو جسم پر سرخ رنگ کے نشان پڑ جاتے ہیں۔ اس سے جسم پر خارش ہوتی ہے اور بہت تکلیف رہتی ہے۔ ایسے میں کچے شہتوت پیس کر جو کے سرکے میں ملائیں، اس میں تھوڑا سا عرقِ گلاب بھی شامل کرلیں۔

انھیں باہم اس قدر ملائیں کہ یک جان ہوجائیں۔ اس دوا کو متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔ اس کے بیس منٹ کے بعد نہا لیں۔ پتی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

*شہتوت بے چینی ،گھبراہٹ،چڑچڑاپن اور غصہ دور کرتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر