Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، گورنرپنجاب

Now Reading:

شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، گورنرپنجاب
گورنر پنجاب

ہمیں بےسہارا بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے، گورنر پنجاب

گورنرپنجاب نے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کان فرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کوخراج عقیدت پیش کرناقوم پرلازم ہے، اقوام عالم میں قوم کواعلی مقام دلانے کیلئے ہرشخص کوکرداراداکرنا ہے۔

بلیغ الرحمن نے کہا کہ شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جبکہ بہادرسپاہیوں نے عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں، بحری بری فضائی افواج قانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم آج یہاں اپنے شہیدوں کو سلام پیش کرنے موجود ہیں۔ ہمارے شہداء میں پولیس،رینجرز ، پاک فوج کے جوان اور سویلین ہیں، سب ہی ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہ کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین کے لئے پلاٹس دینے کے احکامات دیئے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج بہت سارے لوگ مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں موجود ہے لیکن ہم سب کے لئے جو اہم ہے وہ پاکستان ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں ملک کے مایہ ناز فنکاروں، کرکٹرز و دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر