
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 69 واں اجلاس 23 جون بروز جمعرات ساڑھے 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بی او جی کے اجلاس میں اہم امور پر بات چیت جائے گی جس میں چیئرمین پی سی بی،سی ای او،سی او او،چیف فائنینشل آفیسر(سی ایف او) رپورٹس پیش کریں گے۔
اجلاس میں پی سی بی کا 23-2022 کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز (سی اے اے) کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے،اور کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام محکموں سے اپڈیٹس لی جائیں گی۔
دوسری جانب جمعہ 24 جون کو پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ میڈیا کانفرنس میں بی او جی اجلاس کے نتائج کا اعلان کریں گے۔
میڈیا کانفرنس 11:15 پر شروع ہوگی اور پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News