Advertisement
Advertisement
Advertisement

شروع سے آخر تک تجسس میں مبتلا رکھنے والی یہ فلم آپ نے دیکھی ہے؟

Now Reading:

شروع سے آخر تک تجسس میں مبتلا رکھنے والی یہ فلم آپ نے دیکھی ہے؟

شروع سے آخر تک تجسس میں مبتلا رکھنے والی 2019 کی فلم نائیوز آؤٹ آپ کو ضرور پسند آئے گی جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر ریان جونسن ہیں۔

4 کروڑ ڈالرز میں بننے والی فلم نائیوز آؤٹ نے دنیا بھر میں 31 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا اور اب اس کے مزید حصوں پر بھی کام ہورہا ہے جبکہ دوسرا حصہ 2022 میں ہی کسی وقت ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم کی کہانی مسٹری ناول لکھنے والے ہارلن تھرومبے کے خاندان کے گرد گھومتی ہے۔

ناول نگار کی 85 ویں سالگرہ کے لیے خاندان کے افراد اس کے گھر میں اکٹھے ہوئے تھے اور اگلی صبح ہارلن کی لاش کو دریافت کیا گیا جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔

Advertisement

پولیس کا ماننا تھا کہ ہارلن نے خودکشی کی ہے مگر اس موقع پر ایک پرائیویٹ ڈیٹیکٹیو بینوٹ بلانک (ڈینئل کریگ) کو اس معاملے کی تحقیقات کا کہا جاتا ہے۔

 

تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوتا ہے کہ خاندان کے بیشتر افراد کے ساتھ ہارلن کے تعلقات اچھے نہیں تھے اور موت کے دن اس نے اپنے داماد کی بے وفائی سامنے لانے کی دھمکی دی تھی، بہو کا الاؤنس بند کیا تھا اور بیٹے کو پبلشنگ کمپنی سے نکال دیا تھا جبکہ نواسے کے ساتھ گرما گرمی بھی ہوئی تھی۔

پھر ہارلن کی نرس کا پراسرار کردار بھی سامنے آیا، جو جھوٹ بولتی ہے تو اسے الٹی آجاتی ہے، تحقیقات کے دوران سوالوں کے درست جواب تو دیتی ہے مگر وہ نامکمل ہوتے ہیں۔

Advertisement

اس سے آگے کی کہانی آپ خود دیکھ کر جان سکتے ہیں مگر یقین کریں کہ آغاز سے اختتام تک اسکرین سے نظریں ہٹانا مشکل ہوگا۔

فلم میں ہارلن کا جو گھر دکھایا گیا اس کا اندرونی حصہ 3 مختلف مقامات پر تیار کرکے وہاں شوٹنگ کی گئی ،اس کے باوجود لوگوں کو احساس نہیں ہوسکا کہ یہ کسی ایک جگہ کی عکسبندی نہیں۔

اس فلم میں ہارلن کی پینٹنگ شوٹنگ کے آغاز تک بھی تیار نہیں ہوسکی تھی جس وجہ سے پھر اس کا استعمال نہیں ہوا بلکہ گرین اسکرین کی مدد لی گئی۔

فلم میں ہارلن کے خاندان کے نام 1970 کی دہائی کے راک اسٹارز پر رکھے گئے تھے۔

اس کے علاوہ فلم سے ہالی وڈ کا ایک بڑا راز بھی سامنے آیا کہ ایپل کمپنی کبھی بھی اپنے آئی فونز کسی ولن کے ہاتھوں میں دیکھنا پسند نہیں کرتی۔

Advertisement

ریان جونسن کے مطابق ایپل نے آئی فونز کے استعمال کی اجازت کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ ان ڈیوائسز کو ولن کے ہاتھوں میں نہیں دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریان جونسن کے ذہن میں اس فلم کی کہانی 2005 سے تھی اور 2012 میں فلم لوپر کے بعد اسے فلمانے کا فیصلہ کیا گیا مگر اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈائے کا حصہ بننے کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے 2017 میں فلم کا اسکرین پلے تحریر کیا اور 2019 میں اسے ریلیز کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر