
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنراور کوچ مشتاق احمد آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 28 جون 1970 میں پیدا ہونے والے مشتاق احمد نے اپنی جادوئی بولنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں کو حیرا کیا۔
1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں ان کی سنسنی خیز کارکردگی ان کے کیریئر کی خاص بات بنی ہوئی ہے جب مشتاق احمد نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو چیر ڈالا اور شاندار باؤلنگ اسپیل میں گراہم گوچ اور گریم ہیک کی قیمتی وکٹیں لیں جس نے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1541629723477934082?cxt=HHwWhICwsZmE_OQqAAAA
انہوں نے 2008 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کو الوداع کہا اور انگلینڈ کے اسپن باؤلنگ کوچ بن گئے۔
مشتاق بین الاقوامی کرکٹ میں انتہائی مطلوب کوچ رہے ہیں،انگلینڈ نے انہیں بطور سپن باؤلنگ کوچ بنایا اور 2014 میں پاکستان کے ساتھ باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا ،انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھی یک ماہ تک کام کیا۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 142 ون ڈے کھیلے اور اپنے شاندار کیریئر میں 346 وکٹیں حاصل کیں، ان کے نام 11 فائفرز اور تین دس وکٹیں ہیں۔
مشتاق احمد اس وقت نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News