Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم کی صورتحال، بالائی علاقوں میں برسات اور میدانی علاقے گرم رہنے کے امکانات

Now Reading:

موسم کی صورتحال، بالائی علاقوں میں برسات اور میدانی علاقے گرم رہنے کے امکانات
موسم کی صورتحال

ملک بھر میں کل سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کی پیش نظر بالائی علاقوں میں بارش اور میدانی علاقے گرم رہنے کے امکانات ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کی توقع ہے۔

آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ پنجاب راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آ ٓندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ،مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں/ آ ندھی  چلنے کی توقعات ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان،لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوا ؤں/ آ ندھی  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔

بارکھان اور ژوب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر