بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈ یا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر شیئرکی گئی تصویر کے کیپشن میں سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ اندازہ لگائیں کہ یہ کونسا ’اسانا‘ ہے۔
اسانا یوگا کی ایک ورزش ہے جو کہ ایک خاص پوزیشن میں رہ کر کی جاتی ہے،اس ورزش میں ٹیک لگانا، کھڑا ہونا، الٹا ہونا، مروڑنا، اور توازن قائم کرنا شامل ہے۔
Can you name this asana? #InternationalYogaDay pic.twitter.com/ZyeK9Wll2E
Advertisement— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) June 21, 2022
سچن ٹنڈولکر کی اس تصویر پر شائقین کرکٹ تبصرہ کر رہے ہیں اور سب اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں کہ یہ کونسی ورزش ہے۔
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے بھارت کے لئے 200 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 15921 رنز بنائے جس میں 51 سینچریاں اور 68 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
سچن ٹنڈولکر نے 463 ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 18426 رنز بنائے جس میں 49 سینچریاں اور 96 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
سچن ٹنڈولکر نے بھارت کے لئےصرف 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں انہوں نے 10 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
