شان مسعود کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں شان مسعود نے مڈل سیکس کے خلاف 49 اور 98 رنز بنائے جس نے ڈربی شائر کو چھ وکٹوں سے زبردست جیت دلائی۔
مکی آرتھر نے کہا کہ شان مسعود کو باؤلرز پر حاوی ہونے اور اپوزیشن پر دباؤ کو کم کرنے کی قابلیت حاصل ہے،پاکستان کے سابق کوچ نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے ایسے کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔
سابق کوچ نے کہا کہ شان مسعود نے بیٹنگ یونٹ کی قیادت کی ہے لیکن اس کے پیچھے، آپ کو مختلف کھلاڑیوں کی طرف سے بہت اچھی پرفارمنس ملتی ہے کیونکہ وہ کم دباؤ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود کے پاس گیند بازوں پر دوبارہ دباؤ ڈالنے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے یہ بہت بہتر ہے ۔
شان مسعود کاؤنٹی چیمپئین شپ ڈویژن 2 میں مجموعی طور پر 991 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں،انہوں نے یہ رنز 90.09 کی اوسط سے 11 اننگز میں بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
