
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاستدان لوٹ مار کے لئے بدنام ہیں لیکن ہم عوام کی خدمت کے لئے ایوان آتے ہیں۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس چوروں کی سفارش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان بدنام ہیں کہ وہ لوٹ مارکرتے ہیں جبکہ ایسےایم این ایزبھی ہیں جن کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 -2014 میں 3 بلین ڈالرکا کسٹم ڈیوٹی میں نقصان ہوا تھا اور یہ سب ملک کے کھاتے پیتے لوگ کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں ٹیکس چوروں کی سفارش نہ کریں، ہماری اپنی سیاسی برادری اور مذہبی لوگ بھی انکی سفارشیں کرتے تھے لیکن اب قسم کھالیں ٹیکس چوری کرنے والوں کی سفارش نہیں کریں گے کیونکہ اگر یہ سلسلہ ختم نہ ہوا توجتنی مرضی خون کی بوتلیں لگالیں معیشت بہتر نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News