Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداری مافیا پورا الیکشن ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے، ارسلان تاج

Now Reading:

زرداری مافیا پورا الیکشن ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے، ارسلان تاج
ارسلان تاج

ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ زرداری مافیا پورا الیکشن ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

  بلدیاتی الیکشن کے دوران پیش آنے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارسلان تاج نے کہا کہ دن دہاڑے ضلع کندھکوٹ میں پولنگ اسٹیشن سے انتخابی عملے اغوا کرلیا گیا ہے۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ دن دہاڑے اس قسم کے واقعات سے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں، پولیس، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے کہاں سوئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی اور زرداری مافیا کے جنگل کا قانون ہے، سندھ کے ہر ضلعے سے بدنظمی اور دھاندلی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

 ارسلان تاج نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، مگر دیکھنے والوں کی آنکھیں بند ہیں، کیا اس اہم معاملے پر اتوار کو عدالتیں کھولی جائیں گی؟

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قیمتی جان کے نقصان کی زمہ داری پی پی کی حکومت پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ  صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

 سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

14 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور تھر پارکر شامل ہیں۔

 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ 946 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

 14 اضلاع میں 9 ہزار 290 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1985 انتہائی حساس اور 3448 حساس قرار دیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر