Advertisement
Advertisement
Advertisement

عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمپین میں جانا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمپین میں جانا مہنگا پڑ گیا
عطاء تارڑ

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمپین میں جانا مہنگا پڑگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عطاء اللہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیرعطاء اللہ تارڑ نے جھنگ کے دو حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیا،عطاء اللہ تارڑ نے ستائیس اور اٹھائیس جون کو دونوں حلقوں میں انتخابی مہم چلائی۔

 نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، عطاء اللہ تارڑ نے انتخابی مہم میں حصہ لے کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عطاء اللہ تارڑ کو وضاحت کے لیے یکم جولائی کو طلب کرلیا، صوبائی وزیر ذاتی حیثیت میں یا اپنے نمائندے کے ذریعے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنا موقف پیش کریں۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے بروز جمعہ دوپہر دو بجے تک کا وقت دیا گیا ہے، مقررہ وقت تک اگر صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے تو آئین کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر