
عیدالاضحیٰ کے آتے ہی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں لگنا شروع ہوجاتی ہے اور لوگ جوق در جوق قربانی کے جانور لینے کے لیے اس منڈی کا رُخ کرتے ہیں۔
سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی اس مویشی منڈی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں داخل ہوتی ہیں، جن کی پارکنگ کا مسئلہ ہمیشہ سے ہی انتظامیہ کے لیے وبالِ جان بنا رہا ہے۔
لیکن اس بار سندھ حکومت نے اس مسئلے کے حل کےلیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے منڈی میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 30 ایکٹر سے زائد رقبہ مختص کردیا ہے۔
سی ای او میٹرو مینٹیننس راجہ نجیب کے مطابق سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈی کے حساس مقامات پر چار واک تھرو گیٹ نصب کیے جارہے ہیں۔
مویشی منڈی 2 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگی، جس کے8 مرکزی دروازے بنائے گئے ہیں۔
مویشی منڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر دن، رات میں 150 سے زائد لیبر تعینات رہے گی۔
منڈے آنے والے لوگوں اور اطراف کی رہائشی سوسائٹیز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بار پارکنگ ایک ہی جگہ رکھی گئی ہے۔
کار سمیت دیگر فور وہیل گاڑیوں کی داخلہ فیس 100 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں کی فیس 30 روپے رکھی گئی ہے۔
گاڑیوں کے خصوصی پاس کی 6 ہزار روپے اور موٹر سائیکل کے پاس کی فیس 3500 روپے رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News